در نایاب:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت ایلیویٹڈ ایکسپریس منصوبے سے متعلق اجلاس،اجلاس میں ایل ڈی اے کے لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کو جلد شرو ع کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت ایلیویٹڈ ایکسپریس منصوبے سے متعلق اجلاس، ایل ڈی اے کے لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کو جلد شرو ع کرنے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہاایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے عوام کو موٹروے تک آسان رسائی ممکن ہوگی۔ کینال او رملتان روڈ پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے شہریوں کو آمد و رفت میں بے پناہ سہولت میسر آئے گی۔ لاہورکی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے جیسے پراجیکٹس ضروری ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے لاہور کی مصروف سڑکوں پرٹریفک کے دباؤ میں 65فیصد تک کمی ہوگی، لاہو رمیں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے -
ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے منصوبے کے اہم امور کے بارے میں بریفنگ دی، صوبائی وزیر ہاؤسنگ اسد کھوکھر، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری ہاؤسنگ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت۔