جنگل سے آبادی میں آنے والے ایک اور چیتے کو مار دیا گیا

8 Feb, 2022 | 12:15 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: 200 سے زائد دیہاتیوں نے بھوک کے مارے جنگل سے نیچے آبادی میں اتر آنے والے چیتے کو پتھر لاٹھیاں اور فائرنگ کرکے بے رحمانہ طریقے سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

رپورٹ کے مطابق وادی جہلم میں واقع آزاد کشمیر کے گاؤں ہٹیاں بالا میں ایک کم عمر چیتا جو بھوک سے بے تاب ہوکر خوراک کی تلاش میں آبادی کی طرف آگیا تھا۔ دیہاتیوں نے ظالمانہ طریقےسے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے یہ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں دوسرا چیتا ہے جسے مار دیا گیا۔ اس سے پہلے دیہاتیوں نےنالے پر پانی پینے آئے مادہ چیتے کو مارگرایا تھا۔

محکمہ وائلڈ لائف آزاد کشمیر کی جانب سے کوئی قدم نہ اٹھائے جانے پر دوسرا چیتا مارا گیا ہے۔

ن لیگ کے سرپرست اعلی نواز شریف نے بھی سوشل میڈیا پر چیتے کی ظالمانہ موت پر اظہار افسوس کیا تھا۔
وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں موجود برفانی چیتے کی ویڈیو شیئر  کی تھی جس کو جنگلی حیات کے پرستاروں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔

مزیدخبریں