علی رامے: بلدیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے قرضوں کا سہارا لینے کافیصلہ ، پنجاب حکومت بلدیاتی منصوبوں کے لیے 12 ارب روپے کا قرض عالمی بینک سے لے گی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے بلدیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے 12 ارب روپے کا قرض عالمی بینک سے لے گی جس سے صاف پانی ،سیوریج ،پارکوں سمیت چھوٹی اسکیموں کو مکمل کرنےکیلئے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ پنجاب حکومت سٹیز امپورومنٹ پروگرام پر بھی عالمی بینک سے قرض لے رہی ہے۔ جبکہ پنجاب حکومت منتخب شدہ علاقوں میں یہ فنڈ استعمال کرے گی۔
عالمی بینک نے بھی قرض دینے کی یقین دہانی کرا دی ، ابتدائی طور پر پہلے مرحلے میں 9 ارب 17 کروڑ روپے پنجاب حکومت کو ملیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں 3 ارب 60 کروڑ روپے کا بجٹ الگ سے دیا جائے گا ۔