عدلیہ کو دھمکیاں...رانا ثنااللہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست دائر

8 Feb, 2022 | 10:11 AM

Ibrar Ahmad

ملک اشرف : عدلیہ کو دھمکیاں ،لاہور ہائیکورٹ نے لیگی رہنماء رانا ثنااللہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت,عدالت نے وکیل کو رانا ثناء اللہ کی نااہلی کے لئے دائر درخواست میں مکمل دستاویزات کے ساتھ ترمیمی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی
 چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ ملک کی درخواست پر سماعت کی،، درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ن لیگ کے ممبر اسمبلی رانا ثنا اللہ نے ججز کے خلاف بیان دیا ۔ رانا ثناءاللہ کی جانب سے توہین عدالت کی گئی ہے ۔چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے درخواست گزار وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ نے درخواست کے ساتھ مکمل دستاویزات لف نہ کیں،، درخواست گزار وکیل نے جواب دیا کچھ دستاویزات درخواست کے ساتھ لف نہیں کرسکا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے درخواست گزار وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا مکمل دستاویزات کے بغیر دائر کی گئی درخواست کی سماعت کیسے کرسکتے ہیں۔وکیل نے استدعا کی کہ اسےدستاویزات لف کرنے کے لئے مہلت دے دی جائے۔عدالت نے عالیہ حمزہ کے وکیل کو مکمل دستاویزات کے ساتھ ترمیم شدہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی ،،درخواستگزار نے رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی استدعا کر رکھی ہے،، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ

مزیدخبریں