مائدہ وحید: دھوپ کے باعث شہر میں سردی کی شدت میں نمایا ں کمی، شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس بھی 196 ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر بھرمیں موسم صاف ہوگیا، آج سارا دن دھوپ نکلی رہے گی۔ دھوپ کے باعث شہر میں سردی کی شدت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ شہرکا ائیرکوالٹی انڈیکس 196 ریکارڈ ہوا۔
ٹاؤن ہال ایئرکوالٹی انڈیکس165، ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں 102 پنجاب یونیورسٹی 181 جبکہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں160 ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل رہی اور ہوا میں نمی کا تناسب 83 ریکارڈ کیا گیا۔