پی ایس ایل سیون ۔۔۔ لاہور میں بدترین ٹریفک جام

8 Feb, 2022 | 09:49 AM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : لاہور میں اہم سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے۔مال روڈ، ڈیوس روڈ، ایجرٹن روڈ، کینال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے

شہر لاہور کے معروف  مال روڈ، ڈیوس روڈ، ایجرٹن روڈ، کینال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے۔ مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے قریب نجی ہوٹل کے سامنے سڑک پر ڈائیورژن لگا دی گئی ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک سست روی کا شکار ہوئی ہے اور اس سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب  پی ایس ایل سیزن سیون کی تیاریاں ۔ سی سی پی او فیاض احمد دیو نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔قذافی اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان، چیف ٹریفک آفیسر سید منتظر مہدی، ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز، ایس پی سکیورٹی اور ایس پی ماڈل ٹاؤن سمیت دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر پولیس افسران نے سی سی پی او کو سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات بارے بریفنگ دی۔ فیاض احمد دیو نے انٹرنیشنل اور قومی کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے مؤثر حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی ۔

مزیدخبریں