ویب ڈیسک : آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر ٹیسٹ سیریز کیلئے آسٹریلیا نے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے ٹویٹر پر ٹیم کا اعلان شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ ٹیسٹ سیریز میں پیٹ کمنز آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔
اس کے علاوہ آسٹریلوی اسکواڈ میں ایشٹن اگر، اسکاٹ بولینڈ،ایلکس کیری ، کیمرون گرین، مارک ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین ، نیتھن لیون، مچل مارش، مچل نصر ، مچل اسٹارک ، مچل سویپسن اور ڈیوڈ وارنر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا 12 مارچ سے کراچی میں کھیلا جائے گا اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ21 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگا۔آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد 27 فروری کو اسلام آباد پہنچے گی۔
Our 18-player Test squad for the Qantas tour of Pakistan! ????
— Cricket Australia (@CricketAus) February 7, 2022
The Test playing contingent and staff are due to depart for Pakistan later this month while white ball players, to be announced separately, will join mid-tour for the ODI and T20I matches. pic.twitter.com/7RM0HwKygq