ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈسٹری کے مردوں نے کرینہ کے ساتھ کیسے تعلقات رکھنا چاہے؟ سب بتا دیا

انڈسٹری کے مردوں نے کرینہ کے ساتھ کیسے تعلقات رکھنا چاہے؟ سب بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور  جو گزشتہ کئی سالوں سے مداحوں میں اپنی اداکاری کا جادو جگائے ہوئے ہیں، کرینہ کا کہنا ہے کہ اداکاری کے سفر میں ایسے مردوں کے ساتھ واسطہ پڑا جو عورتوں اور مردوں کو برابر سمجھتے ہیں اور مساوی حقوق کے حامی رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ فلمی کیرئیر کے دوران کبھی بھی صنفی امتیاز کا سامنا نہیں کرنا پڑا، میں ہمیشہ سے ایسے مردوں کے درمیان رہی جو کہ مرد اور عورت کے یکساں حقوق کے حامی رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری ایسی بہت سی خواتین دوست ہیں جنہیں بدقسمتی سے صنفی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا یا ان کے گھروں کا ماحول ایسا ہے جہاں مردوں کو خواتین پر سبقت حاصل ہے تاہم میں اس لحاظ سے بہت خوش قسمت ہوں۔

بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ صرف وہی کیا ہے جو میرے دل نے کہا یا مجھے صحیح لگا جب کہ میری زندگی میں ایسی بہت سی مضبوط خواتین موجود ہیں جنہوں نے دقیانوسی تصورات کو ختم کردیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں آج کافی حد تک خود کو ایک مضبوط خاتون سمجھتی ہوں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer