سہیلی کے فون پر شوہر کی تصاویر دیکھ کر بیوی آپے سے باہر

8 Feb, 2021 | 07:33 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: سعودی عرب میں پہلی بیوی کو سہیلی کے موبائل میں موجود تصاویر سے پتہ چلا کہ شوہر نے پانچ ماہ قبل ہی دوسری شادی کرلی تھی۔

 
سعودی میڈیا کے مطابق جدہ میں شوہر کی دوسری شادی کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ پہلی بیوی شادی کی ایک تقریب میں شریک تھیں جہاں ایک پرانی سہیلی سے کافی عرصے بعد ملاقات ہوئی اور سہیلی نے بتایا کہ پانچ ماہ قبل ہی اس کی بہن کی شادی ہوئی ہے۔

پرانی دوست نے اپنے موبائل میں موجود چھوٹی بہن کی شادی کی تصاویر دکھائیں تو دلہا کوئی اور نہیں بلکہ موبائل پر تصاویر دیکھنے والی خاتون کا شوہر تھا۔ جس پر وہ فوراً گھر گئیں اور شوہر سے حقیقت بیان کرنے کو کہا۔

شوہر نے دوسری شادی سے صاف انکار کردیا جس پر بیوی نے سہیلی کے موبائل سے حاصل کی گئیں تصاویر دکھائیں تو شوہر کو دوسری شادی کا اعتراف کرنا پڑا۔ شوہر نے پہلی بیوی کو منانے کے ہر جتن کیے لیکن خاتون نے عدالت میں خلع کا کیس دائر کردیا۔

مزیدخبریں