ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میا خلیفہ نے پریانکا چوپڑا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

میا خلیفہ نے پریانکا چوپڑا کو آڑے ہاتھوں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: فحش فلموں کی سابقہ اداکارہ میا خلیفہ نے کسانوں کی حمایت میں نہ بولنے پر بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کسان کئی ماہ سے زرعی قوانین کے خلاف دارالحکومت نئی دہلی کے سرحدوں پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ اس احتجاج نے عالمی توجہ بھی حاصل کرلی ہے اور دنیا کی مشہور شخصیات نے بھی کسانوں کے احتجاج کی حمایت کی ہے۔

گزشتہ دنوں بھی فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے کسانوں کی حمایت کی تھی اور اب وہ مسلسل اس احتجاج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیں ۔ میاخلیفہ نے بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی خاموشی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے طنز کیا ہے۔

اداکارہ کا ٹوئٹ میں کہنا تھاکہ کیا مس جونس کچھ بولنے والی ہیں؟ اس حوالے سے میں بڑی متجسس ہوں، یہ مجھے ایسا ہی لگ رہا ہے کہ جیسے  بیروت کی تباہی کے دوران شکیرہ کو خاموش دیکھ کر لگ رہا تھا ۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer