سٹی 42: رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتوں میں اتارچڑھاو کا سلسلہ جاری رہا۔دن کے آغاز پر سونے کی قیمتیں بڑھیں، مگر دن کے اختتام پر سونا 100روپے فی تولہ سستا ہوگیا سونے کی بلند ترین قیمتوں کے باعث صرافہ بازار گاہکوں سے خالی رہے.
تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا 100روپے فی تولہ سستا ہوگیا جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 11ہزار 650روپے دیکھی گی اسی طرح 22قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ2ہزار 345 روپے میں فروخت ہوا اور اکیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 97ہزار 693روپے رہی اسی طرح صرافہ بازاروں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 1360روپے ریکارڈ کی گی سونے کی بلند ترین قیمتوں اور مہنگائی نے متوسط طبقے کی قوت خرید کو شدید متاثر کیا ہے متوسط طبقے اب سونے کی بجائے مصنوعی زیورات کی خریداری کو ترجیح دے رہا ہے۔
سونا سستا ہو گیا
8 Feb, 2021 | 06:28 PM