عمر اسلم:اپوزیشن چیمبر کے اخراجات کی مد میں مسلم لیگ ن کے بیس ارکان صوبائی اسمبلی ڈیفالٹر نکلے، لیگی ایم پی ایز چائے بسکٹ کے لئے ماہانہ پانچ پانچ ہزار روپے بھی جمع نہ کروا سکے ،سہیل شوکت بٹ ،باو اختر علی ،عظمی زعیم قادری، نعیم صفدر انصاری سمیت متعدد ارکان اسمبلی نے طویل عرصہ سے فنڈ نہیں دیا۔
اپوزیشن چیمبر کے اخراجات چلانے کے حوالےسے مسلم لیگ ن کے ارکان صوبائی اسمبلی کو پابند کیاگیاہے کہ ہر ماہ جب انہیں پنجاب اسمبلی سے تنخواہ ملتی ہے تو پانچ ہزار روپے فنڈ جمع کروائیں تاکہ اپوزیشن چیمبر میں چائے ،بسکٹ سمیت دیگر اخراجات پورے ہو سکیں تاہم ذرائع کے مطابق بیس لیگی ایم پی ایز کی جانب سے طویل عرصہ سے پانچ پانچ ہزار روپے جمع نہیں کروائے گئے جن میں میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سہیل شوکت بٹ،باو اختر علی،عظمی زعیم قادری قصور کےایم پی اے نعیم صفدر انصاری نے پیسے جمع نہیں کرائے۔
دوسری جانب محمد ارشد،چودھری مظہر اقبال ،کاشف محمود،رانا عبدالروف،محمد صدیق خان بلوچ نےبھی چیمبر کے اخراجات کے لئے چندہ جمع نہیں کروایا جبکہ نغمہ بلوچ،رانا اعجاز احمد،عطا الرحمان،بابر حسین ،کاشف علی چشتی،علی عباس،جاوید عبداللہ،محمد الیاس،ظفر اقبال ،لیاقت علی ،خوش اختر سبحانی نے بھی طویل عرصہ سے پارٹی فنڈ جمع نہیں کروایا ۔ذرائع کے مطابق ان ن ارکان اسمبلی کی جانب سے پیسے جمع نہ کروانے کے حوالےسے قیادت کو آگاہ کردیا ہے۔