سٹی 42: امیر زادی کا دکاندار پر تشدد، ای چالان کا میسج موصول نہ ہونے پر خاتون نے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ خاتون نے چھڑی سے دکاندار عظیم پر تشدد کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے میں نامعلوم خاتون کا بیٹا موبائل شاپ پر چالان جمع کروانے آیا تھا، آن لائن چالان جمع کروایا گیا، سسٹم میں خرابی کے باعث میسج تاخیر سے پہنچا تو خاتون نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ دکاندار نے خاتون کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ڈیفنس اے میں جمع کروا دی ہے۔ متاثرہ دکاندار پر امیر زادی نے نہ صرف تشدد کیا بلکہ لاکھوں کے موبائل اور لیب ٹاپ بھی توڑ دیا۔
دوسری جانب کینٹ پولیس نے دکاندار عظیم کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اے ایس پی ڈیفنس سلمان ظفر کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان عظیم کا میڈیکل کروایا جارہا ہے۔ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے۔