شاہینوں نے پروٹیز کو دبوچ کر تاریخ رقم کردی

8 Feb, 2021 | 05:09 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کودوسرےٹیسٹ میچ میں95رنزسےشکست دےکرکلین سویپ کرلیا، حسن علی اور شاہین آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کے آگے جنوبی افریقہ کی ایک نہ چلی، قومی ٹیم کے 370 رنز کے ہدف  کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم274رنزپرڈھیرہوگئی۔

دوسرےٹیسٹ کےآخری روزپاکستانی باولرزنےنئی گیندملتےہی جنوبی افریقی بیٹنگ لائن تہس نہس کردی۔مہمان ٹیم کی جانب سےایڈم مارکرم اورڈمباباومانےمزاحمت کی اور106رنزکی شراکت قائم کی۔ مارکرم نےشاندارسنچری اسکورکرتےہوئے108رنزبنائے، ٹمباباوماکی مزاحمت61رنزپردم توڑگئی۔ قومی ٹیم کی جانب سےحسن علی نے5،شاہین آفریدی نے4اوریاسرشاہ نےایک وکٹ حاصل کی۔
دوسرےمیچ میں10وکٹ لینےپرحسن علی کومین آف دی میچ جبکہ دوسری اننگزمیں ٹیسٹ کیریئرکی پہلی سنچری بنانے والےمحمدرضوان کومین آف دی سیریزقراردیاگیا، جنوبی افریقاکےخلاف شاہینوں نےنہ صرف18سال بعدٹیسٹ سیریزمیں کامیابی حاصل کی بلکہ2017کےبعدپہلی بارآئی سی سی رینکنگ میں5ویں پوزیشن بھی حاصل کرلی۔

مزیدخبریں