سٹی 42:گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والی مریم نواز کی بیٹی مہر النساء کو گھر منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹی مہرالنساء گزشتہ روز گالف کی کار ڈرائیو کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی تھیں۔ مہر النساء کے سر میں چوٹ آئی تھی اور ہسپتال میں ان کے سر کی سرجری بھی کی گئی تھی لیکن طبیعت بہتر ہونے کے بعد مریم نواز کی صاحبزادی کو شریف میڈیکل سٹی ہسپتال جاتی امراء سے گھر منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق مہرالنساء کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں کچھ روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔
مریم نواز نے بیٹی کے ٹریفک حادثے پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی کو سر پر شدت چوٹ آئی،الحمد اللہ میری بیٹی اب خطرہ سے باہر ہے، مریم نواز نے اپنی بیٹی مہر النساء کی صحتیابی کیلئے دعا کرنے والوں سے شکریہ کا اظہار بھی کیا۔