(سٹی42)پاکستانی کوہ پیمامحمد علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کے بارے تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا، بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سردیوں میں فتح کرنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ سمیت تین کوہ پیماؤں کا رابطہ جمعہ کے روز سے بیس کیمپ، ٹیم اور اہل خانہ سے منقطع ہوا تھا، پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹر کا آج بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔ کوہ پیما علی سدپارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سطح پر شہرت یافتہ پاکستانی لاپتہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، جس میں کوہ پیما کو نامعلوم مقام پر خیمے میں ساتھی کوہ پیماوں کے ساتھ رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور وہ مشہور گانا ’تم چل آؤ پہاڑوں کی قسم‘گنگنا رہت ہیں جنکہ ساتھ تالیاں بجاتے اور ان کو داد دے رہے ہیں، کوہ پیما علی سد پارہ کی ویڈیو صحافی مہرین زہرا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے۔
دوسری جانب پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ ریسکیو آپریشن جاری ہے، ترجمان پاک فوج کا کہناتھا کہ "سدپارہ قوم کا ہیرو ہے اور وہ لاپتہ ہے۔ ہم علی سد پارہ کی صحت یابی کے لئے خلوص دل سے دعا کرتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہناتھا کہ پاک فوج گذشتہ دنوں سے امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور علی سدپارہ کو تلاش کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں۔
میجرجنرل بابرافتخار کا کہناتھا کہ علی سدپارہ پچھلے72گھنٹے سےلاپتہ ہیں،پچھلے2دن سے پاکستان آرمی ریسکیوآپریشن کررہی ہے،علی سدپارہ کی تلاش کیلئےبہت تگ و دو کی جارہی ہے، زیادہ سےزیادہ پروازکی حد سےآگے جاکرریسکیوآپریشن کررہے ہیں۔
واضح رہے موسم سرما کی کے ٹو مہم علی سدپارہ، جان سنوری اور پولیش کوہ پیما کی تلاش کے لیے آج پھر سرچ آپریشن جاری ہے،تینوں کوہ پیما کا تاحال سراغ نہیں مل سکا، لاپتہ کوہ پیماؤں کو 4 دن ہو گئے کسی سے رابطہ نہیں، کے ٹو بیس کیمپ ون سے تھری تک سب کی نظریں سرچ ٹیم پر جمائی ہیں،سرچ آپریشن ٹیم نے گزشتہ روز 7 ہزار میٹر کی بلندی تک آپریشن کیا تھا۔