افسر کی شاہ خرچیاں، پہلےدفتر کی تزئین وآرائش کریں پھربیٹھوں گا

8 Feb, 2021 | 03:11 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42:سرکاری افسران کی شاہ خرچیاں ختم نہ ہوئیں، سپیشل سیکرٹری بلدیات سقراط امان رانا نے کمرےکی نئےسرےسےتیاری کا حکم دے دیا۔

ہرآنے والاافسر سرکاری خزانے سے پیسےخرچ کروانےلگا،  سپیشل سیکرٹری بلدیات سقراط امان رانا کی افسری فرمائش،  پہلےدفتر کی تزئین وآرائش کریں پھربیٹھوں گا،افسرنے پرانے دفتر بیٹھنےسےانکارکردیا،  چارج لینےسےقبل سقراط امان راناکےدفترکی تزئین وآرائش شروع ہوگئی۔

سی اینڈڈبلیونےسقراط امان راناکےکمرےکی وڈورک اوردیگرکام شروع کردیا.سپیشل سیکرٹری بلدیات سقراط امان راناکےکمرےکی نئےسرےسےتیاری کوئی نئی مثال نہیں, سابق سپیشل سیکرٹری بلدیات نےبھی چارج سےپہلےکمرےکوٹھیک کرایاتھا۔

مزیدخبریں