209 اساتذہ وطلباء کورونا کا شکار، سکول سیل کردیے گئے

8 Feb, 2021 | 01:23 PM

Malik Sultan Awan

جنید ریاض: پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں اساتذہ وطلباء میں کورونا کیسسز کی تعداد 209 پر پہنچ گئی، لاہور کے سکولوں میں 16 کیس مثبت رپورٹ ہوئے جبکہ تین سکولوں کو زائد کیس رپورٹ ہونے پر سیل کیا گیا۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں اساتذہ وطلباء میں کورونا کیسسز کی تعداد 209 پر پہنچ گئی۔مذکورہ کیسز سرکاری ونجی سکولوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اساتذہ وطلباء میں کورونا کے مثبت آنے کی ریشو اعشاریہ 6 فیصد رہی ہے۔لاہور میں اب تک سرکاری سکولوں سے 16 کیسز سامنے آئے ہیں۔زیادہ کیسز طالب علموں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

لاہور میں اب تک 10 طلبا اور 5 اساتذہ اور ایک کلرک میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایجوکیشن لاہور کے مطابق ابھی تک شہر میں تین سکولوں سے زائد کیسز رپورٹ ہونے پرانھیں سیل کیا جاچکاہے۔

دوسری جانب ملک میں کورونا مزید 59 افراد کی جان لے گیا۔اموات کی تعداد 12ہزار سے تجاوز کر گئی۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 37 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوگئی، ملک میں 265 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کردیے،  گزشتہ 24 گھنٹوں میں32 ہزار 149 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ملک میں اب تک کورونا سے 5 لاکھ 55 ہزار 511 افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں 5 لاکھ 11 ہزار 502 افراد صحت یاب ہوئے۔
ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 253 مریض زیرعلاج ہیں، کورونا میں مبتلا 1 ہزار828 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، سب سے زیادہ لاہور میں مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں،ملک بھر میں کورونا فعال کیسز کی تعداد 31 ہزار983 ہے، اب تک سندھ میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 51 ہزار 47، پنجاب میں ایک لاکھ 60 ہزار 935 کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 12 ہزار 26 ہوگئی ہے،سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 4 ہزار 900 ہوئیں۔ گزشتہ ایک روز میں سندھ میں سب سے زیادہ 32 جبکہ خیبرپختونخوا 5 اور اسلام آباد میں 2 زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ 59 میں سے 55افراد کی اموات اسپتالوں میں 4 کی گھروں پر ہوئیں، کورونا سے جان بحق ہونے والے42 افراد وینٹی لیٹر پر تھے۔

مزیدخبریں