(اسرار خان )لاہوریوں کو مردہ مرغیوں کے بعد مردہ بیف کھلانے کی کوشش ناکام، شیراکوٹ پولیس نے شہر میں مردہ جانوروں کی سپلائی ناکام بنا دی، ایک ملزم دھر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مردہ جانوروں کی سپلائی ناکام بنا دی جس سے مردہ چکن کے بعد لاہوریے مردہ بیف کھانے سے بچ گئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مردہ جانوروں کو شرقپور سے لاہور سپلائی کیا جا رہا تھا شبہ ہونے پر جب ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈرائیور نے بریک لگانے کے بجائے سپیڈ بڑھا دی تاہم شیرا کوٹ ناکے پرٹرک کا تعاقب کر کے پکڑ تے ہوئے ڈرائیورخادم حسین کو گرفتار کر لیا گیا۔
دوران تفتیش ملزم نے مردہ جانوروں کے گوشت کی سپلائی کا اعتراف کیا ۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ، نشاندہی پر دیگرساتھیوں کوجلدگرفتار کر لیا جائے گا۔
لاہوریوں کو چکن کے بعد مردہ بیف کھلائے جانے کا انکشاف
8 Feb, 2021 | 12:39 PM