گھریلو سلنڈرسستا، ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

8 Feb, 2020 | 07:34 PM

M .SAJID .KHAN

(خان شہزاد)شہر میں ایل پی جی کی کھپت کم ہوتے ہی قیمتوں میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے، ایل پی جی سستی ہونے پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے بھی گھریلو صارفین کے کنکشن کی تنصیب کیلئے ایک لاکھ میٹرز خرید ے،گھریلو میٹرز نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں صارفین کے کنکشن التواء کا شکار تھے،میٹرز نہ ہونے کی وجہ سے کمپریسر پر منقطع ہونیوالے صارفین کے کنکشن 7روز کی بجائے ایک مہینے میں بحال کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، جس سے گھریلوصارفین نے سکھ کا سانس لیا۔

 صارفین کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ ہے کہ  ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہونے سے ہفتہ کے روز ایل پی جی کی قیمت میں مزید پانچ روپے فی کلوگرام کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی کلوگرام ایل پی جی کی نئی قیمت 135 روپے فی کلوگرام ہوگی ہے، گھریلو سلنڈر 59 روپےسستا ہوکر1593روپے ہوگی ہے،اسی طرح کمرشل سلنڈر 225 روپے سستا ہوکر6007 روپے کا ہوگیا ہے۔

شہریوں نے ایل پی جی سستی ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں ایل پی جی کا سستا ہونا ٹھنڈی ہوا کے جھونکے سے کم نہیں،چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہناتھا کہ ایل پی جی کی کھپت بتدریج کم ہورہی ہے  اس لئےرواں ماہ کے دوران قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں