امتحان میں نقل کرناطالبعلموں کو مہنگا پڑگیا

8 Feb, 2020 | 06:47 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(جنید ریاض)شہر کے مختلف تعلیمی اداروں میں امتحانات کا سلسلہ جاری ہے ، اس حوالے سے بعض اداروں میں دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے، مگرطلباءامتحانات میں بے خوف ہوکر نقل کررہے ہیں،پکڑے جانے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

  محکمہ داخلہ پنجاب نے پورے پنجاب میں امتحانی سنٹرز پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور پنجاب پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ امتحانی سنٹرز کے ارد گرد ماحول اور بوٹی لگانے والے مافیا پر نظر رکھیں،محکمہ داخلہ پنجاب نے یہ نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، گورنمنٹ ہائی سکول آرائیاں رائیونڈ ایک واقعہ پیش آیا جہاں  طلباء سکول انتظامیہ  سے لڑ پڑے۔

رائیونڈ روڈ پر واقع گورنمنٹ ہائی سکول آرائیاں میں پیک امتحان میں مخصوص طلباء کو نقل کروانے کے دوران جھگڑا ہوگیا، جس پر سکول انتظامیہ کو امتحان کو دس منٹ کیلئے روکنا پڑا، سکول انتظامیہ نے جھگڑا رکوانے کیلئے پولیس بلوالی جس کے بعد حالات کو کنڑول کیا گیا، ذرائع کے مطابق پولیس نے امتحانی سنٹر میں لڑائی جھگڑا کر نےوالے تین امیدواروں کو حراست میں لے کر ان کےخلاف انکوائری شروع کردی ہے۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے خانیوال اور راجن پور میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے،محکمہ داخلہ پنجاب نے راجن پور میں درخت کاٹنے پر پابندی عائد کی ہے اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈی سی راجن پور کی سفارش پر ضلع راجن پور میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

مزیدخبریں