سرکاری کالجوں کے لیکچرارز کیلئے شاندار خبر

8 Feb, 2020 | 05:48 PM

M .SAJID .KHAN

(اکمل سومرو)لاہور شہر سمیت پنجاب بھر کے سرکاری کالجوں میں پڑھانے والےلیکچرارز کی بھی سنی گئی،محکمہ ہائرایجوکیشن نےلیکچرارز کو نوید سنادی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری کالجوں میں پڑھانے والےلیکچرارز کی قسمت کا فیصلہ جلد ہونے والا ہے، تعلیمی میدان میں طلبہ و طالبات کی رہنمائی اور ان کے اچھے مستقبل کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہنے والےمعلم کی محنت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، معاشرے کی تعمیر میں کالج اور یونیورسٹی کے پروفیسرز کا کردار بہت اہم ہے،لاہور اور پنجاب کے سرکاری کالجوں میں ترقیوں کے منتظرلیکچرارز کے کیسز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

محکمہ ہائرایجوکیشن نے میل اور فی میل لیکچررز کی ترقیوں کے کیسز تیار کر لیے، ابتدائی سمری محکمہ خزانہ پنجاب کو بھی ارسال کردی گئی، گریڈ 18 میں ترقی کیلئے پروموشن بورڈ کا اجلاس17 سے 19 فروری کو طلب کرلیا،ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ طلحہ حسین کی زیر صدارت لاہور بورڈ میں اجلاس ہوا، اجلاس میں لیکچرارز کی ترقیوں کے کیسز کو زیر بحث لایا گیا۔

18 ویں گریڈز میں خالی نشستوں کے مطابق فہرستوں کی چیکنگ کی گئی،صوبائی پرموشن بورڈ کا اجلاس 17 سے 19 فروری تک منعقد کیا جائے گا، لیکچرارز کی 18 ویں گریڈز میں ترقیوں کی ابتدائی سمری محکمہ فنانس کو بھی ارسال کردی گئی ہے،منظوری کے بعد فہرستیں صوبائی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں رکھی جائیں گی۔

مزیدخبریں