ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن ٹرین چلانے کیلئے کتنی بجلی درکار؟

اورنج لائن ٹرین چلانے کیلئے کتنی بجلی درکار؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی عباس ) پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کیلئے سالانہ کروڑوں یونٹ بجلی کی منظوری دے دی۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین سالانہ 14 کروڑ 30 لاکھ یونٹ بجلی استعمال کرے گی۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے پہلی ملکی لائٹ ریل پر بجلی کے اخراجات کا تخمینہ لگا لیا ہے اور سٹی فورٹی ٹو نے تمام تر تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق ماہانہ ایک کروڑ 19 لاکھ 16 ہزار 666 یونٹ بجلی کی کھپت ہوگی اور یومیہ 3 لاکھ 97 ہزار 222 کلو واٹ آور بجلی استعمال کرنیوالی میٹرو ٹرین کو فی یونٹ بجلی 22 روپے کے حساب سے فراہم کی جائے گی۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کو چلانے کیلئے بجلی کی ضروریات کا تخمینہ لگالیا ہے اور حکومت نے اس کی منظوری بھی دے دی ہے۔

دستاویزات کے مطابق بجلی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے سالانہ 2 ارب 57 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوگی۔ 162 ارب کی ابتدائی لاگت سے شروع ہونیوالا منصوبہ اپنی لاگت اور تکمیل کی متعدد ڈیڈ لائن عبور کر چکا ہے۔

دوسری جانب اورنج لائن میٹرو  ٹرین منصوبے میں بجلی کے میٹرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لیسکو نے افتتاحی تقریب اور آزمائشی سروس سے قبل بجلی کے میٹر نصب کیے تھے، دونوں تقاریب ہونے کے بعد لیسکو کے میٹرز کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بین الاقوامی کمپنی اے آئی ایم کے میٹرز  اورنج لائن میٹرو  ٹرین منصوبے میں نصب ہوں گے، لیسکو کے پاس جدید میٹرز کا سافٹ ویئر نہ ہونے کی وجہ سے تنصیب نہیں کی گئی، کمپنی نے انٹرنیشنل کمپنی سے سافٹ ویئر منگوانے کا فیصلہ کر لیا ہے،سافٹ ویئر انسٹال ہونے پر اورنج لائن  ٹرین کو لیسکو کے میٹرز سے بجلی نہیں دی جائیگی، منصوبے میں اے آئی ایم کمپنی کے میٹرز کو بلنگ کیلئے استعمال کیا جائےگاجبکہ لیسکو کے میٹرز کو بیک اپ کے طور پر استعمال میں لایا جائےگا۔

یاد رہے پنجاب حکومت نے 23 مارچ کو اورنج لائن چلانے کا بھی اعلان کیا تھا جو پورا ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے۔