( سٹی 42 ) غیر قانونی تعمیرات سے نجات کیلئے ون ونڈو سیل قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
5 مرلہ تک کا بلڈنگ پلان زونل آفیسر پلاننگ 5 روز میں منظور کرنے کا پابند ہوگا، 10 مرلے سے 2 کنال بلڈنگ کا پلان 10 روز میں ایم او پلاننگ کو دینا ہوگا۔ 1 کنال سے 6 کنال تک بلڈنگ پلان کی منظوری 15 روز جبکہ 6 کنال سے زائد بلڈنگ پلان کی منظوری کمیٹی کی سفارشات سے مشروط ہوگی۔
مال روڈ کے بلڈنگ پلان کی منظوری بھی ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی ہی دے سکے گی۔ منظور کیے گئے اور مسترد کیے گئے تمام بلڈنگ پلانز کا ڈیٹا آن لائن ہوگا۔ غیر قانونی تعمیرات سے نجات کیلئے ہیڈ کوارٹر، 9 زونل دفاتر میں ون ونڈو سیل قائم کیے جائیں گے۔ 3 روز میں پلان کی سکروٹنی کرکے اعتراضات نمٹا کر فیس چالان کا اجراء کرنا ہوگا۔