لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے ترمیمی ججز روسٹر جاری

8 Feb, 2020 | 04:21 PM

Sughra Afzal

(ملک اشرف) لاہورہائیکورٹ میں آئندہ ہفتےمقدمات کی سماعت کے لیے  جاری کیے گئے ججز روسٹر میں ترمیم کردی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ دس اور گیارہ فروری کو روالپنڈی بنچ میں سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ترمیمی ججز روسٹر جاری  کردیا گیا، ترمیمی روسٹر کے مطابق 10 فروری سے 14 مارچ تک پرنسپل سیٹ پر11 ڈویژن اور 30 سنگل بنچ کام کریں گے، چیف جسٹس مامون رشید شیخ اور جسٹس ملک شہزاد احمد خان بھی 11 اور 12 فروری کو روالپنڈی بنچ میں سماعت کریں گے، جسٹس ساجد محمود سیٹھی 15 فروری تک پرنسپل سیٹ پر جبکہ جسٹس جواد حسن 13 اور 14 فروری کو پرنسپل سیٹ پرسماعت کریں گے،جسٹس مزمل اختر شبیر17 فروری سے پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کا آغاز کریں گے۔

ججز روسٹر کے مطابق ڈویژن بینچ نمبر ایک میں جسٹس مامون رشید شیخ اور جسٹس شکیل الرحمن خان، ڈویژن بینچ نمبر2 میں جسٹس سید مظاہرعلی اکبر نقوی اور جسٹس سردار احمد نعیم، ڈویژن بیچ نمبر 4 میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف، ڈویژن بینچ نمبر 5  جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عاصم حفیظ، ڈویژن بنچ نمبر 6 میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس چودھری محمد اقبال، ڈویژن بینچ نمبر 7 میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ، ڈویژن بنچ نمبر8 میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس انوارالحق پنوں، ڈویژن بینچ نمبر 9 میں جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس مزمل اختر شبیر، ڈویژن بینچ نمبر 10 میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس رسال حسن سید جبکہ ڈویژن بینچ نمبر 11 میں جسٹس شہرام سرورچوہدری اور جسٹس محمد وحید خان شامل ہیں، ڈویژن بنچ میں شامل تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی سماعت کریں گے۔

مزیدخبریں