(سعید خان) سردی کی شدت میں کمی کی وجہ سے دن کے اوقات میں گرمی کا احساس ہونے لگا، آئندہ ہفتےدرجہ حرارت میں کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بارشوں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تھا،مسلسل بارشوں نے شہر کی عوام کو بجلی سے بھی محروم کردیا تھا، متعدد فیڈ رٹرپ کرگئے تھے، لیسکو عملے کا کہناتھا کہ بارشوں کی وجہ سے تاحال کام روکا گیا ہے جیسے ہی بارش روکے گی،بجلی کی بحالی کے لئے کام شروع کیا جائے گا، سردی کی شدت میں اضافے سے نہ صرف انسان بلکہ جانور بھی کانپ اٹھے، شہری چڑیا گھر سے مایوس جارہے تھے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے شہرکا موسم خشک ہوگیا ہے، دن کے اوقات میں درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ رات کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتےدرجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔