عفیفہ نصر اللہ :کھیل کود کرنے والوں کو ہسپتال نہیں جانا پڑتا ہے،اسی فلسفے پر عمل کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیوں کو رواج دیا جاتا ہے،کھیلوں کے مقابلے کروائے جاتے ہیں۔
بیکن ہائوس والٹن روڈ کیمپس میں بھی سالانہ سپورٹس مینیا کا انعقاد کیا گیا جہاں بچوں کی خوبصورت پر فارمنس نے حاضرین کے دل جیت لیے ۔بچوں نے کھیلوں کو کچھ منفرد انداز میں پیش کیا ۔چھوٹے بچوں نے انتہائی مہارت سے مختلف انداز سے کمر کے گرد رنگز گھماکراپن فن کا مظاہرہ کا۔معروف ٹیسٹ کرکٹر عدنان اکمل تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تقریب کا مرکزی خیال سیسمیز سٹریٹ کے معروف کرداروں پر مبنی تھا۔ ننھے بچے رنگ برنگے روپ دھارے دوڑ کے مختلف مقابلوں کا حصہ رہے۔اور پھر شروع ہوا جمناسٹک ۔ جتنی جان اتنی ہی پھلانگ، ننھے بچوں کی قلا بازیاں بھی قابل دید تھیں ۔ عدنان اکمل سکول اور بچوں کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوئے۔
پرنسپل بیکن ہاوس والٹن کیمپس تہمینہ لودھی کا کہنا تھا کہ سپورٹس مینیا میں کوشش کی گئی ہے کہ تمام بچے کھیلوں میں شامل ہو سکیں،تقریب کےآخر میں مہمان خصوصی نےمقابلوں میں جیتنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔