ایل ڈی اے سٹی منصوبے میں اہم فیصلے

8 Feb, 2020 | 01:22 PM

Azhar Thiraj

درنایاب: ایل ڈی اے سٹی منصوبے میں اہم فیصلے ، 9700 الاٹیوں کی فائلوں کی ٹرانسفر 10 فروری سے  کھولی جائے گی  جبکہ ڈویلپمنٹ چارجز کی پہلی قسط بھی مارچ سے وصول کی جائے گی ۔


ایل ڈی اے سٹی منصوبے کے9700 الاٹیوں کی فائلوں کی ٹرانسفر دس فروری سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ڈویلپمنٹ چارجز کی پہلی قسط بھی مارچ سے وصول کی جائے گی ۔30 نومبر 2019کو پلاٹوں کی بیلٹنگ کے بعد ڈویلپمنٹ چارجز کی وصولی کا فیصلہ باقی تھا ۔ بیلٹنگ کے بعد سے فائلوں کی ٹرانسفر پر بھی پابندی لگائی گئی تھی ۔ ایڈیشنل ڈی جی اربن پلاننگ رانا ٹکا خان نے ٹرانسفر کھولنے اور قسط وصولی کی اجازت دی ہے ۔


ایل ڈی اے سٹی کے الاٹیوں کو پہلی قسط یکم مارچ جبکہ دوسری قسط یکم جون سے ادا کرنا ہوگی ۔ قسط کی ادائیگی کے لئے الاٹیوں کو پندرہ دن کے بجائے ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی ۔

مزیدخبریں