ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متنازع فلیکس لگانے پر پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری معطل

 متنازع فلیکس لگانے پر پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)ہر سال 5 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر ڈے منایا جاتا ہے،یہ دن منانے کا مقصد مقبوضہ وادی میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بے نقاب کرنا اور عالمی برادری کی توجہ کشمیری عوام کی حالت زار کی جانب مبذول کراناہے، یومِ یکجہتی کشمیر پر ملک بھر میں جلسے، جلوس، ریلیاں اور سیمینارز  کا انعقاد کیا  جاتا ہے۔

اس سال بھی 5 فروری کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں نے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے سے منایا،  پنجاب حکومت نے مال روڈ پر مرکزی جلسہ کیا جبکہ ن لیگ نے ایوان اقبال سٹاک ایکسچینج کے قریب ریلی کا انعقاد کیا، تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تحریک انصاف جنوبی لاہور کے سیکرٹری جنرل اکرم عثمان کو متنازع بینرز لگانے پر شوکاز نوٹس جاری کرکے معاملہ خصوصی کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

  تحریک انصاف نے کشمیر ڈے پر متنازع فلیکس بورڈ لگانے پر تحریک انصاف جنوبی لاہور کے جنرل سیکرٹری میاں اکرم عثمان کو عہدے سے معطل کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا،شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اکرم عثمان کے تحریر کردہ الفاظ پارٹی پالیسی کے منافی ہیں۔

ذرائع کے مطابق شو کاز نوٹس تحریک انصاف جنوبی لاہور کے صدر ظہیر عباس کھوکھر کی جانب سے جاری کیا گیا ، جبکہ کیس پارٹی کی ایس سی اے ڈی کمیٹی کے چیف سلمان آفتاب کو بھیج دیا گیا ہے،  اکرم عثمان کے متنازع فلیکس بورڈ ز سوشل میڈیا پر تنقید کی زد رہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں اکرم عثمان متنازع فلیکس کی تحریر پر معذرت بھی کرچکے ہیں کہ پرنٹنگ کی غلطی کی وجہ سے لفظ مودی کی بجائے ہندو لکھا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer