شہریوں کو مہنگائی کے جھٹکے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ہی کم پڑگئے

8 Feb, 2020 | 12:33 PM

Azhar Thiraj

قیصر کھو کھر: یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے عوام پر مہنگائی بم گرا دیا ،گندم اور چینی کے بعد درجہ دوم کے گھی، کوکنگ آئل کی قیمت میں اضافہ، درجہ دوم کا گھی اور کوکنگ آئل 5 سے 12 روپے تک مہنگا، چاول، شیمپو، صابن، کیچپ، بسکٹ کی قیمت بھی بڑھا دی ۔سبزیوں کی قیمتوں نے بھی رفتار پکڑ لی ۔

یوٹیلٹی سٹورز شہریوں کو سستی اشیا مہیا کرنے کیلئے بنائے گئے تھے،یہ سٹورز عوام کیلئے ریلیف کے بجائے تکلیف کا باعث بن رہے ہیں،یوٹیلٹی سٹورز میں اشیا مہنگی کردی گئی ہیں،روزمرہ کی اشیا عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں۔گندم اور چینی کے بعد درجہ دوم کے گھی ، کوکنگ آئل  مہنگے کردیئے گئے ہیں ، درجہ دوم کا گھی اور کوکنگ آئل 5 سے 12 روپے تک مہنگا کیا گیا ہے، چاول، شیمپو، صابن، کیچپ، بسکٹ کی قیمت بھی بڑھا دی۔

ادھر سبزیوں کی سرکاری نرخوں پر دستیابی شہریوں کیلئے بے تعبیر کا  خواب  بن گئی، مارکیٹ میں لہسن اور ادرک 450روپےکلو تک فروخت ہورہی ہے، سبز مرچ 250 ، پیاز80 ، آلو60، ٹماٹر100روپےکلو تک فروخت ہورہا ہے۔ چیف سیکرٹری نے کمشنر کی درخواست پر مزید 6 پرائس مجسٹریٹ تعینات کرنے کی ہدایت کردی ۔

دوسری جانب کمشنرلاہور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم نےپنجاب حکومت سےمزید پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مانگ لیے ہیں،کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم نےچیف سیکرٹری پنجاب کوایک مراسلہ لکھا ہےکہ شہر میں اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کےلیےمزید چھ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی ضرورت ہے،فوری طور پر چھ پرائس مجسٹریٹ دیئےجائیں جس پرچیف سیکرٹری نےحکم دیا ہےکہ ضلعی انتطامیہ کو مزید چھ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ دیئے جائیں تاکہ شہرمیں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائی تیزکی جا سکے۔
 

مزیدخبریں