جماعت اسلامی کا الخدمت ہیلتھ کارڈ کے اجراء کے حوالے سے مشاورتی اجلاس

8 Feb, 2020 | 12:25 PM

Shazia Bashir

وقار گھمن: جماعت اسلامی دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے میدان میں آ گئی، جماعت اسلامی پی پی 160 کے زیر اہتمام الخدمت ہیلتھ کارڈ کے اجراء کے حوالے سے مشاورتی اجلاس، اجلاس کی صدارت پی پی امیر احمد سلمان بلوچ نےکی۔

      اجلاس میں انور خان، عبدالصمد، اشفاق چغتائی، عمر یونس، احمد عمیر رانا، محمد اشرف، طیب اعجاز، میاں ریاض، محمد امجد نے شرکت کی۔

اجلاس میں پہلے فیز میں تین سو افراد میں ہیلتھ کارڈ کا اجراء کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں جماعت اسلامی کے یونین کونسلز کے ذمہ داران کو مانیٹر کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی۔

احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کے’’جن ‘‘ نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے عوام کو بہترین ریلیف ملے گا، ہیلتھ کارڈ کا اجراء بلا تفریق کیا جائے گا۔

مزیدخبریں