سبزہ زار:  نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

8 Feb, 2020 | 12:07 PM

Shazia Bashir

حسن خالد: سبزہ زار میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت مرتضی ندیم کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق قتل کی واردات عداوت کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں ڈاکوؤں کا راج قائم ہے، پولیس کی جانب سے کارروائی میں لاپرواہی کا مظاہر بھی دیکھنےمیں آرہا ہے، شہر دن دیہاڑے لٹ رہے ہیں۔لاہوریے ڈاکوؤں کے رحم کرم پر ہیں اور  سٹریٹ کرائم روکنے کے لیے بنی ڈولفن اور پیرو فورسز کام آئیں اور نہ سیف سٹی کیمروں نے ساتھ دیا۔ 

 لاہوریئے ڈاکوؤں کے نرغے میں آگئے اور  لاہور پولیس ڈاکوؤں کی یلغار کے سامنے بے کار ہوگئی۔

 سبزہ زار ایچ بلاک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ کےنتیجے میں17 سالہ مرتضی ندیم جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق مرتضی اپنے کزن مبین کے ہمراہ ایچ بلاک میں رشتہ دار سے ملنے آیا تھا۔

اس دوران گھر کے باہر 3 موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کردیا،17 سالہ مقتول مرتضی ندیم چائنہ سکیم  کا رہائشی تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کے قریب لگے کیمروں اور شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزیدخبریں