ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیلی سٹی 42 کا اخبار فروشوں کے اعزاز میں استقبالیہ

ڈیلی سٹی 42 کا اخبار فروشوں کے اعزاز میں استقبالیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فاران یامین) ڈیلی سٹی42نے اخبارفروش یونین کے عہدیداروں اور ارکان کے اعزاز میں استقبالیہ اور ہائی ٹی کااہتمام کیا، ہائی ٹی کا اہتمام گروپ ایڈیٹر ڈیلی سٹی 42 نوید چودھری کی جانب سے کیاگیا۔

الحمرا ہال میں ڈیلی سٹی42 کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ میں صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،انہوں نے خبرعوام تک پہنچانے میں اخبارفروش کی کاوشوں کو سراہا اورکہاکہ جب سب سو رہے ہوتے ہیں تواخبارفروش جاگ رہے ہوتے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، رواں سال بہتری کی امید ہے۔

انہوں نے شاہد خاقان عباسی کا نام لیتے ہوئے کہا کہ اپنے وزارت کے آخری ماہ میں ان سے ایک اعلیٰ شخصیت نے ملاقات کی تو انہوں نے ان  سے کہا کہ آئندہ جس کی حکومت آئے گی تین ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ 2018-19ءمیں 10 ارب ڈالر قرض پر سود دینا تھا، مخالفین کہتے تھے یہ ناممکن ہے مگرعمران خان نے کرکے دکھایا اور پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، انہوں نے مہنگائی کا ذمہ دار ایک مرتبہ پھر ماضی کی حکومتوں کو ٹھہرایا۔

فیاض الحسن چوہان نے ملکی سکیورٹی میں بہتری حکومت کی بڑی کامیابی قرار دیا،عمران خان کی کاوشوں کلی کی وجہ سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوئی ہے۔

استقبالیہ سے خطاب کرتے صدر اخبار فروش یونین چودھری نذیراحمد کا کہنا تھا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے،جب تک اخبارقارئین تک نہیں پہنچ جاتا،خبر کا کردار پورا نہیں ہوتا۔

 سٹی42 نے لاہوریوں کو باخبر رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے، جنرل سیکرٹری محمد الیاس کا کہنا تھا کہ ڈیلی سٹی 42 کے آنے کے بعد سے ہمارے روزگار میں اضافہ ہوا، جب تک اخبار چلے گااس وقت تک سب کا روزگار چلے گا۔

 سابق کمشنر فیصل آباد و ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن محمود بھٹی کا کہنا تھاکہ اخبار فروش جہد مسلسل کرتے ہیں جو محنتی جفاکش ہیں، انہوں نے کہاکہ جب تک سٹی 42 اخبار نہ پڑھیں سکون نہیں ملتا، استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے گروپ ایڈیٹر ڈیلی سٹی 42 نوید چودھری نے کہاکہ اخبار فروشوں کو مسائل کا سامنا ہے، امید ہے حکومت ان کا حل نکالے گی۔

انہوں نے صدر اخبار فروش یونین چودھری نذیر کے کردار کو سراہا اور کمیونٹی کے لیے ان کی خدمات کی تعریف کی۔

استقبالیہ تقریب میں سینئر نائب صدر ملک امتیاز،نائب صدر سجاد عظیم، جوائنٹ سیکرٹری رانا مقصود، خزانچی ملک تنویر، سیکرٹری نشرواشاعت اویس پرویز، آفس سیکرٹری شیخ عمر، چودھری عاشق علی،رانا یامین، چودھری شارق، سلطان تنولی، رفیق مغل، چودھری نثار، عارف شاہ، آفتاب تنولی، نذیر الدین، چودھری مشتاق، جمیل خان، شخ ریاض، ملک تنویر، نذیر انبالوی، چودھری توحید، چودھری نیاز، حاجی جہانگیر، طارق حنیف، وارث شاہ اور شاہد قادر نے بھی شرکت کی۔

 اخبار فروش یونین کی جانب سے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان، گروپ ایڈیٹر نوید چودھری اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ سید تنویر شاہ کو یادگاری شیلڈ دی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer