کبڈی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

8 Feb, 2020 | 11:18 AM

Azhar Thiraj

سٹی 42: کبڈی ورلڈ کپ 2020 کے لیے پاکستان کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا جبکہ غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا بھی سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

کبڈی ورلڈ کپ 9 فروری سے لاہور میں شروع ہو گا جس کے لیے پاکستان کبڈی ٹیم کی تیاریوں کا سلسلہ پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔میگا ایونٹ کے لیے پاکستان کبڈی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 20 رکنی ٹیم کی قیادت محمد عرفان کریں گے جبکہ شفیق احمد کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایونٹ میں شرکت کے لیے غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جرمنی ، ایران اور آذربائیجان کی ٹیمیں لاہور پہنچ چکی ہیں۔ ٹیموں کا استقبال اسپورٹس بورڈ پنجاب کے نمائندوں نے کیا۔غیر ملکی کھلاڑیوں نے میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے پاکستان آمد کو خوشگوار تجربہ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ کبڈی ورلڈ کپ کل  9 فروری سے پنجاب فٹ بال سٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے۔اس عالمی کپ میں پاکستان سمیت بھارت ، ایران ، افغانستان ، کینیڈا ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ افتتاحی اور اختتامی تقریبات پنجاب اسٹیڈیم میں ہوں گی ۔  پہلا میچ پاکستان اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ آٹھ روزہ ایونٹ کے پہلے تین روز مقابلے پنجاب اسٹیڈیم میں ہوں گے ۔12،13 فروری کو میچ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد منعقد ہوں گے ۔چودہ فروری کو مقابلے گجرات منتقل ہوجائیں گے۔ 15،16 فروری کو میچز پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے وزیرقانون راجہ بشارت کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائےامن وامان کااجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیرکھیل تیموراحمدخان،وزیرمحنت انصرمجید خان ،چیف سیکرٹری اعظم سلیمان،آئی جی شعیب دستگیر نے شرکت کی ،کمشنر،سی سی پی او لاہورودیگرمتعلقہ افراد بھی شریک ہوئے۔ جس میں کبڈی کپ،عالمی میچوں کی سکیورٹی کاجائزہ لیا گیا۔ورلڈ کپ میں سکیورٹی انتہائی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزیدخبریں