گورنر پنجاب کی او آئی سی پر تنقید

8 Feb, 2020 | 10:58 AM

Azhar Thiraj

قذافی بٹ : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے نیلسن منڈیلا کے داماد اموضی ڈلامینی  نے  ملاقات کی ، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ یورپی یونین میں کشمیر کے حق میں قرار داد آسکتی ہے تو او آئی سی اور عرب لیگ میں کیوں نہیں۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نیلسن منڈیلا کے داماد اموضی ڈلامینی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان دنیا میں لیڈر آف دی پیس کے طور پر سامنے آرہے ہیں- آر ایس ایس اور نریندر مودی میں صرف نام کا فرق ہے 'دونوں انسانیت دشمن ہیں،31سالوں میں 95 ہزار کشمیری شہید 22 ہزار خواتین بیوہ ہوچکیں ہیں ، امت مسلمہ خدا کیلئے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کیلئے امت مسلمہ متحد ہوجائے ۔

'چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ بھارت نے ثابت کیا کہ وہ سیکولر نہیں انتہا پسند ریاست بن چکا ہے ، بھارت میں شہر یت قانون کے ذریعے انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے- بھارت کے مکروہ جرائم جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی بڑی چھائونی میں بدل دیا ہے- نیلسن منڈیلا کے داماد اموضی ڈلامینی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان اورعوام کی قر بانیوں قابل تعریف ہیں- انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیر یوں کا حق ہے بھارت فوری کشمیر یوں پر ظلم بند کر ے - گور نر ہائوس ہونیوالی ملاقات میں جنوبی افریقا کے سینیٹر ماگو دولیلی بھی شریک ہوئے-


 

مزیدخبریں