حسن خالد: سٹی فورٹی ٹو کےکیمرہ مین رضوان ملک حرکت قلب بند ہونےکےباعث خالق حقیقی سےجاملے، کیمرہ مین رضوان ملک کی نماز جنازہ سنگھ پورہ چشتیہ پارک میں ادا کر دی گئی ہے، قاری محمد شریف نے امامت کی۔
تفصیلات کے مطابق سٹی فورٹی ٹو کے کیمرہ مین رضوان ملک معمول کے مطابق اپنے گھر پر موجود تھے کہ اس دوران ان کی اچانک طبیعت بگڑگئی، رضوان ملک کوکوٹ خواجہ سعید ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکےاور خالق حقیقی سے جا ملے۔ ڈاکٹرز کے مطابق رضوان کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی ہے، رضوان ملک گزشتہ کئی سالوں سے سٹی نیوز نیٹ ورک کے ساتھ منسلک تھا، رضوان ملک کی نماز جنازہ سنگھ پورہ چشتیہ پارک میں ادا کر دی گئی ہے، قاری محمد شریف نے امامت کی۔
نماز جنازہ میں ایم پی اے خواجہ عمران نذیر، ایم پی اے چوہدری شہباز، چیف ایڈیٹرسٹی فورٹی ٹونیوز پیپر نوید چوہدری، اسائمنٹ ہیڈ سٹی نیوزعامر رضا، ڈائریکٹر نیوز سٹی نیوز خرم کلیم، سینئر صحافی نثار رانا، ڈائریکٹر پروگرامز سٹی نیوز انصار نقوی اور انچارج سوشل میڈیا آغا حیدر نے شرکت کی۔
چیف کیمرہ مین عاطف یاسین، خزانچی لاہور پریس کلب حافظ فیض، سینئر رپورٹرعلی اکبر، شاہین عتیق، زاہد چوہدری، در نایاب، راو دلشاد، عمران یونس، حسن علی، علی رامے، شہزاد خان، عابد چوہدری، اکمل سومرو، فہد بھٹی، فاران یامین، زاہد شفیع، شاہد قادر، کیمرہ مین سید معراج، ابوبکر ذیشان، غلام مصطفی،علی شیخ، جنید رمضان، زوہیب خان اورثاقب ملک سمیت سٹی نیوز نیٹ ورک کے ملازمین وصحافی برادری نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد مرحوم کےایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی گئی جبکہ مرحوم کی تدفین مقامی قبرستان میں ہوئی۔