’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ فلم میکر عجیب مشکل میں پھنس گئے

8 Feb, 2019 | 10:56 PM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) ماضی کی ہٹ فلم مولا جٹ کے پرڈیوسرذ نے بلال لاشاری کی فلم ’’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کی نمائش رکوانے کے لئے بھارت، جرمنی، چائنہ، روس اور یورپی یونین کے نمائندوں کو خط لکھ دیئے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ عدالت کی جانب سے ’’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کی نمائش نہیں ہوسکتی۔

ماضی کی ہٹ فلم مولا جٹ کے پرڈیوسر سرور بھٹی اور باہو فلمز کے سی ای او محمد متقی سرور نے پاکستان میں موجود بھارتی ہائی کمشنر، چائنہ، روس، جرمنی اور یورپی یونین کے نمائندوں کو خط ارسال کئے ہیں جن میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ہدایت کار بلال لاشاری کی فلم ’’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ ریلیز نہیں ہوسکتی اس لئے اس فلم کو اپنے ممالک میں ریلیز نہ ہونے دیں۔

خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت کی جانب سے احکامات جاری ہوئے ہیں کہ بلال لاشاری فلم میں مولا جٹ کا نام استعمال نہیں کرسکتا اس لئے کوئی بھی ملک اس فلم کی اپنے سینما گھروں میں ریلیز نہ کرے۔

مزیدخبریں