(سٹی42) وزیراعلیٰ پنجاب نے سینئرصوبائی وزیرعبدالعلیم خان کا استعفیٰ منظورکرلیا صوبائی وزیرقانون محمد بشارت راجہ کوبلدیات کا چارج دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئرصوبائی وزیرعبدالعلیم خان کا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب منظورکرلیا ہے اور صوبائی وزیرقانون محمد بشارت راجہ کوبلدیات کا چارج دے دیا ہے۔
یاد رہے کہ نیب نے پنجاب کے وزیر بلدیات علیم خان کو آف شور کمپنیوں اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کر کیا تھا ۔ عبدالعلیم خان نےنیب میں گرفتاری کےباعث عہدہ سے استعفیٰ دیا تھا۔