ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعلیٰ شخصیات کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نشئی ہی نہیں ڈکیت بھی

اعلیٰ شخصیات کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نشئی ہی نہیں ڈکیت بھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ذیشان نذیر ) وزیراعظم، وزیراعلیٰ سمیت دیگر شخصیات کی سیکیورٹی کا اللہ ہی حافظ، نشیئوں کے بعد اب ڈکیت بھی منظرعام پر آگئے، شہری سے ڈکیتی کے بعد فرار ہوتے ہوئے فلائنگ سکواڈ کے باوردی اہلکار گرفتار کر لیے گئے۔  

نواب ٹاؤن کے علاقہ میں گزشتہ رات دو باوردی اہلکاروں نے ناکہ لگا کر موٹرسائیکل پر شہری احسن رضا سے 13 ہزار روپے لوٹے اور فرار ہو گئے۔ شہری احسن نے فوری پولیس ایمرجنسی ون فائیو پر کال کر دی جس پر ڈولفن سکواڈ نے دونوں ڈاکو پولیس اہلکاروں کو تعاقب کرکے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار پولیس اہلکار ڈاکو فلائنگ سکواڈ میں تعینات ہیں، پولیس نے ڈاکوعمران اور قیوم سے لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد کرکے بغیر نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل بھی قبضہ میں لے لی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

یاد رہے اس واقعہ سے قبل بھی وی وی آئی پیز کے ساتھ سیکیورٹی کرنے والے کئی نشئی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔