ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجٹ کہاں خرچ کیا؟ محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں سے حساب مانگ لیا

بجٹ کہاں خرچ کیا؟ محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں سے حساب مانگ لیا
کیپشن: City42 - Schools
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں سے نان سیلری بجٹ اور فروغ تعلیم فنڈ زکا حساب مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کے مانیٹرنگ ونگ نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں سے نان سیلری بجٹ اور فروغ تعلیم فنڈ کا حساب مانگ لیا، اس سلسے میں جاری ہونے والے مراسلے میں نان سیلری بجٹ کی پہلی قسط اور فنڈز کے استعمال کی تمام تر تفصیلات آن لائن فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ فنڈز سے خریدی گئی اشیاء کی رسید بھی ساتھ لگائی جائیں، سکول سربراہان کو فنڈز کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے 8 فروری تک کا وقت دیا گیا ہے۔

 ڈائریکٹر مانیٹرنگ رانا عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ تفصیلات فراہم نہ کرنے والے سکول سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer