ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن میں مبینہ غیرقانونی بھرتیاں

پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن میں مبینہ غیرقانونی بھرتیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن میں اندھیر نگری چوپٹ راج کا انکشاف، نیب لاہور نے  پیف کے خلاف درخواست گزار کو 12 فروری کو طلب کرلیا۔

پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن میں مبینہ غیرقانونی بھرتیاں، افسران کی جعلی ڈگریاں اورغیر قانونی اقدامات کےخلاف نیب میں درخواست دائرکی گئی،  جس پر درخواست گزارایڈووکیٹ چوہدری شعیب سلیم کو12 فروری کوریکارڈ سمیت طلب کرلیا گیا۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ پیف انتظامیہ نے محکمہ سروسز کی ریکروٹمنٹ پالیسی 2004 کے برعکس تقرریاں کیں، پیف میں ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹرز اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرز سمیت متعدد افسران کی ڈگریاں جعلی ہیں، 152 سکولز مانیٹرنگ آفیسرزکو بھی غیر قانونی طورپربھرتی کیا گیا۔

درخواست گزار کامزید کہنا ہے کہ پیف کو پرائیوٹ سکولوں کی کیپسٹی بلڈنگ کیلئے بنایا گیا مگرغیر قانونی طور پر 1500 سے زائد سرکاری سکولوں کوبھی رجسٹرکیا گیا، درخواست گزارنے نیب سے استدعا کی کہ پیف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer