میٹروپولیٹن کارپوریشن نے چیئرمینز کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

8 Feb, 2019 | 03:47 PM

Sughra Afzal

(راؤ دلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ناراض چئیرمینز کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے، پریشر گروپ کے مطالبہ پر چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمود مسعود تمنا نے سات کروڑ سے زائد مالیت کے ٹینڈرز منسوخ کردیئے۔

چیئرمینوں کا پریشرگروپ بھاری پڑگیا، میٹروپولیٹن کارپوریشن نے گلی محلوں اور سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کی مد میں 7 کروڑ روپے کے 40 ٹینڈر لگانے تھے، مرمت وبحالی کے کاموں کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے میں سے 9 زونز کو 15 سے 20 لاکھ روپ کا سٹریٹ لائٹس کا سامان خریدنے کی منظوری دی گئی تھی، نشتر اور عزیز بھٹی زون میں مین ہولز کی ریپیرنگ کے لیے 30 لاکھ روپے، نشتر سرکلر روڈ تا دو موریہ پل پیچ ورک کی مد میں 20 لاکھ روپے اور گورا قبرستان جیل روڈ کی چار دیواری کرانے کی 20 لاکھ روپے میں منظوری دی گئی۔

احمد ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈی سیلٹنگ کی مد میں20 لاکھ، تاجپورہ روڈ پر پیچ ورک کے لیے 20 لاکھ، گرین ٹاؤن غازی چوک میں روڈ کٹ کے لیے 15 لاکھ جبکہ مکھن پورہ قبرستان کی چار دیواری کی مد میں 32 لاکھ کی منظوری دی گئی۔ اسلام پورہ، ٹاؤن شپ، اسٹیشن، لنڈا بازار، الفیصل ٹاؤن، ہنجروال، لبرٹی مارکیٹ غالب روڈ، فیروز پور روڈ رائیونڈ، چوہان روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بھی 15 سے 20 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی تھی۔

مزیدخبریں