نایاب ’’را‘‘ طوطے کی نسل کو سنگین خطرات لاحق

8 Feb, 2019 | 11:53 AM

 (سعدیہ خان)نایاب ’’را‘‘ طوطے کی نسل کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں اور ان کی تعداد تیزی سے کم ہوتی جارہی ہے جس کی بڑی وجہ اس کا غیر تحفظ شدہ ہونا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہی طوطا کہلانے والے را طوطے کی نسل پنجاب میں تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔ شہری محکمہ وائلڈ لائف سے لائسنس لیکر اسے جنگلوں سے پکڑتے اور گھروں میں پالتے ہیں، پنجرے میں قید رہنے سے طوطے زیادہ تر بیماری اور ماحول کی عدم مسابقت کی وجہ سے مرجاتے ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف کے ڈسٹرکٹ آفیسر تنویر جنجوعہ کے مطابق را طوطا پہلے وائلڈا یکٹ کے تحت تھرڈ شیڈول میں شامل تھا، تھرڈ شیڈول میں شامل جانوروں اور پرندوں کو کسی صور ت بھی شکار نہیں کیا جاسکتا۔ انہیں پکڑا جاسکتا اور نہ ہی تحویل میں رکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔ تاہم اب را طوطے شیڈول ون میں شامل ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف انہیں پکڑاجاسکتا ہے بلکہ لوگ گھروں میں بھی پالتے ہیں۔ را طوطے وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت فورتھ شیڈول میں بھی شامل ہیں، اس شیڈول میں ایسے جانور اور پرندے شامل ہیں جن کا عموماً شکار نہیں کیا جاتا۔

مزیدخبریں