( فخر امام ) ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے سگنلز پر کھڑے شہریوں سے موبائل و دیگر سامان چھین کر فرار ہونے والے 2 ملزم گرفتار کرلیے۔
ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون چھیننے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا، موبائل سنیچرز کو ڈولفن سکواڈ نے کال پر ریسپانس کرتے ہوئے ٹاؤن شپ اور چوہنگ کے علاقے سے پکڑا، ملزمان اپنے طریقہ واردات میں ریڈ لائٹ پر کھڑی گاڑیوں سے موبائل و پرس چھین کر لے جاتے تھے۔
دوسری جانب دوران پیڑولنگ اعظم چوک سے بھی 3 مشکوک افراد گرفتار کیا گیا جن کے قبضہ سے رائفل برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزمان شہباز، حسن، خرم و دیگر کو تھانہ ٹاؤن شپ اور چوہنگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔