علی ساہی:آئی جی پنجاب عارف نواز خان سے ترکش انٹیلی جنس اینڈ سائبر کرائم ماہرین کی ملاقات، پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس کے نظام کو مزید مربوط بنانے کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔
ترکش وفد میں سائبر کرائم انویسٹی گیشن چیف ڈی آئی جی کریم التائپ، حاجی عثمان اور طالب کین شامل تھے۔ ملاقات میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ فیصل شاہکار بھی موجود تھے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ترکش ماہرین کا تجربہ پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس نظام کو مزید اپ گریڈ کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
دونوں ملکوں کی فورسز کے درمیان دوطرفہ تعاون کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ پنجاب پولیس کا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فورسز میں شمار ہوتا ہے۔