شاہد ندیم: لیسکو افسران و ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، بورڈ آف ڈائریکٹر کی ایچ آر کمیٹی کا اجلاس کل ہیڈکوارٹرز میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی کے افسران و ملازمین کے لئے خوشخبری سامنے آگئی ۔ کمپنی کے افسران و ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بونس کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایچ آر کمیٹی کے اجلاس میں منظوری دی جائیگی۔ ایچ آر کمیٹی کا اجلاس9فروری کو لیسکو ہیڈکوارٹرز میں طلب کر لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے افسران و ملازمین کو بونس دینے کا اعلان کیا تھا ،جس پر لیسکو نے بھی عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔