الحمراء: سالانہ مسٹک میوزک فیسٹیول کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

8 Feb, 2018 | 08:08 PM

عطاءسبحانی
Read more!

رمل دلدار:رفیع پیر کی جانب سے سالانہ مسٹک میوزک فیسٹیول الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں منعقد ہونے جا رہا ہے جس کی تیاریاں آخری مراحل پر ہیں۔پہلے روز کلاسیکل میوزک کا بڑا نام راحت فتح علی خان اپنی آواز کا جادو بکھیریں گے ۔

مسٹک میوزک صوفی فیسٹیول میں صوفی گائیکوں اور موسیقاروں کی بڑی تعداد قدیم گائیکی کو پیش کرے گی،فیسٹیول کے پہلے روز کلاسیکل میوزک کا بڑا نام راحت فتح علی خان اپنی آواز کا جادو بکھیریں گے اور ساتھ ہی ساتھ عارف لوہار، پپو سائیں تحسین سکینہ بھی سر کا جادو جگائیں گی۔

الحمراء میں ہونے والے فیسٹیول کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، اس حوالے سے عثمان پیرزادہ اور سدان پیرزادہ کا کہنا تھا کہ رفیع پیر صوفی فیسٹیول کے ذریعے عالمی سطح پر امن و انسانیت کا پیغام عام کرنے پر یقین رکھتا ہے۔صوفی فیسٹیول کے ذریعے تمام پاکستان کے صوفی گائیک اور موسیقار ایک ہی سٹیج پر پرفارم کرتے نظر آئیں گے ۔

مزیدخبریں