عمراسلم: وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف سے کنٹری ڈائریکٹر پاکستان ایشین ڈویلپمنٹ پروگرام مسٹر ذی ہونگ یانگ کی قیادت میں پانچ رکنی وفدکی ملاقات، انکا کہنا ہے کہ پرپل لائن میٹروٹرین پراجیکٹ بھی ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی مالی معاونت سےشروع کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ہونےوالی ملاقات کےموقع پر تعلیم، صحت ،ٹریفک مینجمنٹ پلاننگ سوشل سیکٹراورپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےمنصوبوں پرمزیدتعاون بڑھانے پراتفاق ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کاکہناتھاکہ پنجاب میں ایشین ڈویلپمنٹ بنک کےتعاون سےمتعدد ترقیاتی منصوبےمکمل کیےہیں اورپنجاب میں ترقیاتی اہداف حاصل کرنےکےلیے شب وروز محنت کےمبثت نتائج سامنےآرہے ہیں۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ صوبہ بھرمیں دوردرازعلاقوں تک ڈاکٹروں کی رسائی کےلیے 50 مزید موبائل ہیلتھ یونٹ فراہم کیےجائیں گے۔ اس موقع پرچیئرمین پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ جہانزیب خان، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کےایم ڈی سبطین فضل حلیم اوردیگرلوگ بھی موجود تھے۔