لاہور ہائیکورٹ نے سیشن ججز کو دئیے گئے سرپلس لیپ ٹاپس واپس مانگ لیے

8 Feb, 2018 | 07:47 PM

رانا جبران
Read more!

یاورذوالفقار: لاہور ہائیکورٹ نے سیشن ججز کو جوڈیشل افسروں کو دیئے گئے سرپلس لیپ ٹاپس قبضے میں لینے کے احکامات جاری کر دیئے۔

 تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد یاور علی کی منظوری کے بعد ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے کے مطابق لاہور سمیت36 اضلاع کے سیشن ججز جوڈیشل افسروں کو الاٹ کئے گئے سرپلس لیپ ٹاپس اپنے قبضے میں لیں۔ سیشن جج سرپلس لیپ ٹاپس واپس لینے کے بعد لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کریں گے۔

2015اور 2016میں خریدے گئے لیپ ٹاپس کی تفصیلات بھی ہائیکورٹ کو بھجوائی جائیں گی۔ تمام اضلاع کے جوڈیشل افسروں کو دیئے گئے لیپ ٹاپس کی تعداد اور ججوں کی تعیناتی کی جگہ بھی بتائی جائےگی۔

مزیدخبریں