قوم جان چکی ہے کہ ماڈل ٹاؤن قتل کس کے کہنے پر ہوئے: عمران خان

8 Feb, 2018 | 07:26 PM

رانا جبران
Read more!

سعدیہ خان: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا  کہ نواز شریف مافیا عدلیہ کے خلاف جو زبان استعمال کر رہا عدلیہ کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عابد باکسر نے اعتراف کیا ہے کہ شہبازشریف کے کہنے پر قتل کیے، قوم جان چکی ہے کہ ماڈل ٹاون قتل کس کے کہنے پر ہوئے ۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے  نواز شریف کو چیلنج کیا کہ جہاں چاہیں جلسہ کر لیں، اسی مقام پرکئی گنا بڑے جلسے کر کے دیکھائیں گے۔  انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ قانون کی بالادستی قائم کرکے امیراورغریب کے قانون کا فرق ختم کر رہا ہے۔ پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب پولیس اورخیبرپختونخوا کی پولیس میں فرق سب کو دکھائی دے رہا۔  کسی بھی کیس میں بے گناہوں کوسزائیں دیں اور نہ ہی قتل کیا، مشال قتل کیس میں ختم نبوت کا کوئی معاملہ نہیں تھا اور عاصمہ قتل کیس میں صیح ملزمان گرفتار کیے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھاکہ منی لانڈرنگ کرنے والے اسحاق ڈار کو جیل میں ہونا چاہیے تھا مگر اس کو سینٹ کا ٹکٹ دے کر سینٹ میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عابد باکسر نے اعتراف کیا کہ شہبازشریف کے کہنے پر قتل کیے، اب سب جان چکے ہیں  کہ ماڈل ٹاؤن کے قتل کس کے کہنے پر کیے گئے ہیں۔  عمران خان نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کے سامنے پراپرٹی کیس میں انہوں نے جھوٹ بولا، ان پر چوریوں کے پلندے ہیں۔

مزیدخبریں